پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں فائرنگ سے اے ایس آئی اکبر شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 10 خول ملے ہیں۔شہید اے ایس آئی حاجی اکبر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔