لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 9 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے گزشتہ روز محفوظ کیے جانے والا فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش سے متعلق رپورٹ 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کی جائے، شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے تھے۔پولیس کی جانب سے دائر درخواست میں پولیس نے کہا کہ انہیں شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل کرنی ہے۔