خیبرپختونخوا میں نان بائیوں نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کی نئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا نان بائی ایسوی ایشن کے عہدیداران نے واضح کیا کہ حکومت نے 120 گرام کی روٹی 15 روپے اور 240 گرام کی روٹی 30 روپے مقرر کی جسے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹا سستا ہوگیا ہے لیکن دیگر اخراجات بہت زیاد ہیں، موجود ریٹ میں روٹی فروخت کرنے میں ہمارا نقصان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے نرخ کا نوٹیفیکشن مسترد کرتے ہیں، حکومت ہمارے ساتھ مزاکرات کرے۔