وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایک بیان میں، انہوں نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے شدید گرمی میں عوام کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمات کو سراہا۔مریم نواز نے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کے ذریعے ہزاروں مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم سہولیات والے علاقوں میں صحت کی جدید ترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے علاوہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ کا کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے پہلے پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔