صاف ستھرا اور صحت مند پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ،  رواج جرنلسٹ کرکٹ سٹارز نے ٹرافی اپنے نام کر لی

صاف ستھرا اور صحت مند پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ، رواج جرنلسٹ کرکٹ سٹارز نے ٹرافی اپنے نام کر لی

صاف ستھرا اور صحت مند پنجاب کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد ورکنگ ایسوسی ایشن آف جرنلسٹ (رواج) کے زیر اہتمام 7 سائیڈ بیسٹ آف تھری کرکٹ میچ کمرشل مارکیٹ بچوں کی دنیا پارک کروایا گیا میچ کے مہمان خصوصی سابق مئیر راولپنڈی و مسلم لیگی رہنما سردار نسیم احمد خان و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی تھے مہمانوں میں آر ڈی اے آفیسر سمیع نیازی نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ بحیثیت سئینر سپورٹس مین میچ بھی کھیلا بہترین باؤلنگ اور بیٹنگ بھی کی ۔ میزبان کے فرائض سئینر صحافی جاوید ملک صدر جے ایم گروپ رواج سٹارز ٹیم کیپٹن و جرنلسٹ عدنان حیدر بری معروف مسلم لیگی رہنما مجید عباسی و مسکین بٹ تھے بیسٹ آف تھری ٹورنامنٹ کرکٹ میچ میں پہلا بیست آف تھری دو سٹیٹ میچ شاندار انداز میں رواج کی ٹیم نے 5 اوورز 61 رنز کے مقابلے میں 31 رنز پر جی بی ایس کی ٹیم سے جیت کر فتح حاصل کی جبکہ دوسرے بیسٹ آف تھری میچ کو جی بی ایس پیر ودھائی کے ٹرانسپورٹروں اور تاجروں پر مشتمل ٹیم نے رواج کو ہرا کر سیریز برابر کر دی

 

بعد ازاں اضافی وقت میں صاف ستھرا صحت مند پنجاب کے حوالے سے سردار نسیم احمد خان نے ایک سٹیٹ میچ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد ورکنگ ایسوسی ایشن آف جرنلسٹ رواج کی ٹیم نے 5 اوور میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے جبکہ جس کے مقابلے میں جی بی ایس پیرودھائی کی ٹیم 5 اوورز میں 35 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس پر راولپنڈی آسلام آباد ورکنگ ایسوسی ایشن آف جرنلسٹ (رواج) کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا حاضرین نے کھلاڑیوں کو بہترین پرفارمینس پر داد دی راولپنڈی اسلام آباد ورکنگ ایسوسی ایشن آف جرنلسٹ رواج کی ٹیم میں کپتان عدنان حیدر بری ایاز خان سلمان خان شیرو کنگ نایاب نقوی عمران کیانی و سعید شاہ شامل تھے جبکہ جی بی ایس ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کی ٹیم میں کپتانی کے فرائض صدر ٹرانسپورٹ اوونرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ خاقان جمیل تھے کھلاڑیوں میں چیئرمین انجمن تاجران عمران خان صدر انجمن تاجران فیصل عباسی ملک شہباز عامر سواتی سید ابرار شاہ اور اقبال خان تھے دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا میچ کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی نے جیتنے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور نیک تمناؤں سمیت سردار نسیم احمد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے زیر اہتمام صاف ستھرا اور صحت مند پنجاب کے نام سے صحت مندانہ سرگرمیوں پر ریلیاں اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے خوبصورت پودے لگائے جا رہے ہیں اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے صحافیوں کی ٹیم راولپنڈی اسلام آباد ورکنگ ایسوسی ایشن آف جرنلسٹ (رواج) نے انہیں خوابوں کو تقویت دیتے ہوئے میچ کروا کر اس بات کو ثابت کر دیا کہ صاف ستھرا اور صحت مند پنجاب کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا اور ہم مریم نواز شریف کے اس مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --