ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبعیت ناساز   ۔  ہسپتال منتقل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبعیت ناساز ۔ ہسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی شدید گرمی کے سبب کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ سخت گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہوئیں جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج جاری ہے۔سروسز ہسپتال میں ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن یونٹ ون ڈاکٹر خدیجہ منیر نے یاسمین راشد کا چیک اپ کیا۔ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرمی کی وجہ سے ڈائریا اور قبض کی شکایات کے باعث ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوئی اور رپورٹ آنے پرفیصلہ ہوگا کہ یاسمین راشد کو ہسپتال میں داخل کرنا ہے یا دوائی دے کر ڈسچارج کرنا ہے۔ادھر یاسمین راشد کی وکیل رانا مدثر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی کل سے جیل میں طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں علاج کی سہولت نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جیل سیل میں گرمی کی شدت اور خراب پانی پینے کی وجہ سے کل دوپہر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوئی اور دعویٰ کیا کہ کل سے لگاتار قے اور پیٹ خراب ہونے کے باوجود پی ٹیہ آئی رہنما کو علاج کی سہولت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہو گئیں اور انہیں ایمبولینس میں جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو ڈائریا اور گیسٹرو کی علامات ہیں۔سخت گرمی کی وجہ سے آئی جی جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل میں ایئر کولر لگانے کا حکم دیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --