پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں اعلیٰ عسکری رہنماوں نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون، علاقائی حرکیات اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر جامع بات چیت کی۔فریقین پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آسٹریلوی معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں آمد پر، جنرل اینگس جے کیمبل کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔جنرل اینگس جے کیمبل پاکستان-آسٹریلیا کے 13ویں دور، دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات اور 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے 10ویں دور کے لیے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --