پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا

پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا

مذہبی امور کے وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ حج کے دوران پاکستانی عازمین حج کی تربیت کے لئے ایک آن لائن ایپ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مکہ میں ہیں انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کا نظام بھی اس ایپ کا حصہ ہے تاکہ عازمین حج کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --