ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ، بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --