روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں 10 مئی کی سہ پہر ایک مسافر بس پل سے دریا میں گر گئی، حادثے کو سی سی ٹی وی نے ریکارڈ کر لیا، حکام کے مطابق کم از کم 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ شمالی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک بس کے دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے جس میں ایک اندازے کے مطابق 20 مسافر سوار تھے۔
افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بس تیز رفتار سے ٹرن لیتی ہے اور سامنے آنے والی 2 گاڑیوں سے ٹکراتی ہے پھر کچھ ہی سیکنڈرز میں پل توڑتے ہوئے ندی گرگئی۔
Saint Petersburg Russia: A bus collided with a car and fell into the river. There were dozens of people on the bus. pic.twitter.com/KCY1fLOptH
— Breaking News (@TheNewsTrending) May 10, 2024
فوٹیج میں بس کو ندی میں بہتے دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں راہگیروں کو پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئے مسافروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ بس میں تقریباً 20 افراد سوار تھے، بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔