صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپر کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --