تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے فلیٹ میں پارٹی کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوئی۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ لڑکی کی شناخت حنا خان کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ وقار نامی شخص کی جانب سے کی گئی، لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دیکھا جائیگا کہ پارٹی کس کی جانب سے رکھی گئی۔