نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی ای او سی بی ڈی نے چین میں ہونے والے روڈ شوز کی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان سب سے بڑے اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، یہ بھی بتایا کہ چین کی 8 بڑے کمپنیوں نے فوری طور پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک بھر میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے رواں ماہ اگست تک روڈ شوز منعقد کئے جائینگے، اس موقع پر مریم نواز شریف نے آئی ٹی سٹی کیلئے دنیا کی بہترین آرٹیکلچرل کمپنیز کی خدمات خاصل کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ ککو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی ، ملاقات میں زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب اور روسی سفیر کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی، اس موقع پر روس کے سفیر نے مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی، روس کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے باہمی تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے زرعی تجربات سے استفادہ اٹھانا چاہئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان زیادہ پیداوار والے بیج حاصل کرنے کا خواہاں ہے،
سارا جہان پاکستان > قومی > وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس