فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

کسٹم کلیکٹر کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور  اور ایک شہری بھی جاں بحق ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور راہ گیر زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --