وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی وزیرِ خارجہ کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مختلف معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل آج ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔