اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے ملک گیر 13کارروائیوں میں165 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 15ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ملتان، لاہور، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباداورکراچی میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 140کلو800گرام چرس،21 کلو افیون برآمد کی گئی ۔
ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں 3 کلو167گرام ہیروئن،1 کلو 898گرام آئس برآمد کرلی گئی ، کارروائی میں 61 ہیروئن بھرےکیپسولز،512 گرام ویڈ برآمد کی گئی، گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔