پاکستان آرمی نے آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فاٸنل میں لاٸیکنز اے کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا وویمنزٹاٸٹل جیت لیا جبکہ واپڈا اے نے مینز ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کا ٹاٸٹل اپنے نام کیا ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گٸے ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر (ر)افتخار منصور تھے جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کےایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، چیٸرمین سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) شجاعت رانا، قومی ہیڈ کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وویمنز ایونٹ کے فاٸنل میں آرمی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت لاٸیکنز اے کلب کوپانچ کے مقابلے میں 12پواٸنٹس سے شکست دی۔