اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ اس سلسلہ میں شیڈول مرتب کر لیا گیا۔وزیراعظم پاکستان کا انتخاب بروز اتوار 3 مارچ کو ہو گا، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 2 بجے تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسی روز 3 بجے تک کر لی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں 3 مارچ بروز اتوار وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے شیڈول کے مطابق ممبران قومی اسمبلی اپنے مسلم ارکان میں سے ایک ممبر کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے روز کسی قسم کا اور کوئی ایجنڈا اجلاس میں زیر غور نہیں آئے گا۔