کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کےغیرمتزلزل جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، پاک فوج حکومت کے ساتھ ملکر قبائل کی اپنےعلاقوں میں واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے گی، پاک فوج قبائلی عوام سمیت معدنیات، بہترتعلیم کی فراہمی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پرشکریہ ادا کیا۔