مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کے نام کی توثیق کر دی۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قائد ن لیگ نوازشریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں حمزہ شہباز، خواجہ آصف اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سےگفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری خواہش ہےکہ ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اور ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرےگی، معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، ان شاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئےگا۔