پی پی کادوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان

پی پی کادوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان

پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کیلئے (ن) لیگ اور پی پی کمیٹیاں کام کررہی ہیں، پی پی سید علی حیدرگیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جنوبی پنجاب سےمنتخب پیپلزپارٹی کےاراکین نےپارٹی قیادت سےپنجاب کابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --