اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے 15 کارروائیوں میں631 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 12ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، لاہور، ڈی آئی خان، نوکنڈی، لسبیلہ، وندر، پشاور، راولپنڈی، زخہ خیل، ملتان میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 52 کلو ہیروئن،14کلو248گرام آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 426کلو600گرام کلو چرس،69 ہیروئن بھرےکیپسولز برآمد کرلیے گئے ، کارروائی کے دوران 138 کلو400گرام افیون، 5 کلو مارفین بھی برآمدکی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔