سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستیں دینےکی درخواست کردی

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستیں دینےکی درخواست کردی

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستیں دینےکی درخواست کردی۔خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیےگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 50 ارکان کے پارٹی سرٹیفیکیٹ جمع کروائےگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے، 16 فروری کو جن آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --