لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مبینہ قاتل کی شناخت بھی سامنے آگئی ہے۔گزشتہ روز لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق ہوگیا تھا۔
چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیرمصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔دوسری طرف پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔