نگران وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کابینہ ڈویژن منتقل کردیا۔ نگران حکومت کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا جس کے تحت حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل کردیے ہیں۔
فیصلے کے بعد پی سی بی کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا گیا ہے جب کہ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے باظابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔