پاکستان سپر لیگ 9 کے انتظامات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

پاکستان سپر لیگ 9 کے انتظامات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

پاکستان سپر لیگ 9 کے انتظامات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں میگا ایونٹ کیلئے منصوبہ بندی کی جبکہ کرکٹ شائقین کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے جبکہ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مکمل بریفنگ دی، اجلاس کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کی پہچان ہے ، میگا ایونٹ کا آغاز 17 فروری سے ہونے جا رہا ہے اور اس کیلئے انتظامات خوب تر ہونے چاہئے ہیں

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا اور ٹریفک بندش کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، اجلاس کو بتایا کہ میڈیا کے ذریعہ شہریوں کو ٹریفک کے متبادل روٹس سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی ، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کی کامیابی کیلئے تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میچوں کی سکیورٹی کیلئے 16 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے جائینگے، میچوں کے دوران لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --