ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع چکوال میں سفاک شخص نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی اور چار بچوں کو قتل کردیا۔ افسوسناک واقعہ چکوال کے علاقے زدلفہ ٹاون میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی 2 بیٹیوں، 2 بیٹوں اور بیوی کو قتل کیا۔