پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے۔بستی درویش لاشاری میں گزشتہ رات پولیس جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان شہریار شہید ہوگیا جب کہ ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار شہریار کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔