پنجاب میں مسلم لیگ ن، سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں کی اکثریت

پنجاب میں مسلم لیگ ن، سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں کی اکثریت

 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی پارٹی بن گئی، صوبے کی 297 میں سے 144 جنرل سیٹیں مسلم لیگ (ن) نے حاصل کر لی ہیں، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 129 نشستیں لے کر صوبے میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پیپلز پارٹی 10 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگر پارٹیوں کے امیدوار 12 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

سندھ اسمبلی

سندھ میں پیپلز پارٹی 130 میں سے 84 جنرل نشستیں جیت کر صوبے میں دوبارہ حکومت بنانے کے قابل ہو گئی ہے، صوبے میں ایم کیو ایم پاکستان 27 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امید وار 14 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، دیگر جماعتوں کے 7 ارکان بھی سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کی 84 جنرل نشستیں لینے کے بعد پیپلز پارٹی 20 خواتین اور 6 اقلیتوں کی مخصوص سیٹوں کی بھی حق دار قرار پائی ہے یوں پیپلز پارٹی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوا

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 115 میں سے 90 جنرل نشستیں جیت لی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 7 امیدوار جیت کر دوسرے نمبر پر ہیں، مسلم لیگ (ن) 5 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدوار 9 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں پیپلز پارٹی 51 میں سے 11 جنرل نشستیں جیت کر صوبے کی بڑی جماعت بن گئی ہے، صوبے میں جمعیت علمائے اسلام 10 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 8 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، دیگر جماعتوں کے 19 ارکان رکن منتخب ہوئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --