یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں وزارت خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی۔وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد، وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ، وزیر مذہبی امور انیق احمد، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کی حمایت میں بھرپور نعرے لگائے۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے نعرے درج تھے۔

ڈی چوک پر ریلی کے اختتامی مقام پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کشمیری عوام کی ہر نسل نے بھارتی مظالم اور جبر کا سامنا کر کے بہادری کی داستان لکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ماورائے عدالت قتل سمیت ہر طرح کے مظالم کا سامنا ہے لیکن وہ اپنے حق خودارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک انہیں ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --