فیفا ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا اعلان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکے ورلڈکپ 2026 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے 16 شہروں کا انتخاب کیا ہے، ڈیلیس میں سب سے زیادہ 9 میچز کھیلے جائیں گے۔فیفا ورلڈکپ 2026 کے 104 میچز 3  ممالک امریکا ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے، ہر میزبان اپنے ہوم ملک میں 3،3 میچز کھیلے گا۔

میچ شیڈول کے مطابق  فیفا ورلڈکپ 2026  ایونٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو اور  فائنل 19 جولائی کو نیویارک نیوجرسی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کا سیمی فائنل ڈیلیس اور اٹلانٹا میں 14 اور 16 جولائی  اور تیسری پوزیشن کا میچ 18 جولائی کو میامی میں ہوگا۔ فیفا کے مطابق گروپ کے ابتدائی 2 میچ ڈے پر دو، دو میچز ہوں گے،گروپ کے آخری چار میچ ڈے پر روز 6،6 میچز ہوں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --