پاکستان کو ڈبلز میں بھی شکست، بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی جیت لی

پاکستان کو ڈبلز میں بھی شکست، بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی جیت لی

بھارت نے پاکستان کو ڈبلز میں شکست دے کر ڈیوس کپ ٹائی جیت لیا۔بھارت نے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی میں تین صفر سے شکست دی۔پاکستان کے عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی کو ڈبلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے ڈبلز میں چھ دو اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت کا پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ میں ریکارڈ مزید مضبوط ہوگیا، بھارت نے پاکستان کو مجموعی طور پر 8 بارڈیوس کپ میں شکست دی۔ڈیوس کپ ٹائی کےپہلےدن اعصام الحق اورعقیل خان کو بھی سنگل مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --