سوات کے سیاحتی مقامات کالام اور مالم جبہ میں برفباری جاری

سوات کے سیاحتی مقامات کالام اور مالم جبہ میں برفباری جاری

سوات کے سیاحتی مقامات کالام اور مالم جبہ میں برفباری جاری ہے، سیاحوں نے بھی سوات کا رخ کر لیا ہے۔ سوات کے سیاحتی مقامات کالام اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔

برفباری کے بعد وادی مالم جبہ اور کالام کا حسن نکھرگیا، سیاح بھی برفباری سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔متعدد خوبصورت علاقوں پر مشتمل وادی سوات ہر سال سردیوں کے موسم میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچتی ہے، اس موقع پر سیاح قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ برف باری کو انجوائے کرتے ہیں۔

مالم جبہ سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اورسردیوں کے موسم میں یہ علاقہ سفید رنگ کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --