شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل

شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا۔گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس  میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --