نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ شعبۂ صحت کو ڈیجیٹائز کرنا ترجیح ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹائریشن سے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے شعبۂ صحت میں اصلاحات کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ ڈیٹا سینٹر کے قیام سے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔نگراں وفاقی وزیرِ صحت نے یہ بھی کہا کہ ڈیٹا سینٹر تعاون کے نئے طریقے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا، ہیلتھ ڈیٹا کو ایک جگہ یکجا کیا جائے گا۔