بھارت میں، کئی خواتین ریسلرز نے جنسی ہراسانی کے بعد انصاف نہ ملنے پراپنے تمغے واپس کردیئے۔ خاتون ریسلرونیش پھوگاٹ، جو بھارت کی معروف خاتون ریسلر ہیں، نے جنسی ہراسگی سے متعلق شواہد وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کرنے کیلئے اجازت نہ ملنے پر اپنے جیتے گئے تمغے وزیراعظم ہائوس کی باہر سڑک پر ہی چھوڑ دیئے۔
ونیش پھوگاٹ اور کئی خواتین ریسلرز نے سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن سنگھ پر برسوں سے خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے تاہم طویل عرصے گزرنے کے باوجود ان خواتین ریسلرز کو انصاف نہیں مل سکا ہےیاد رہے کہ ونیش پھوگاٹ نے عالمی چیمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتے تھے۔