عام انتخابات تک الیکشن کمیشن کے افسروں اور ملازموں کی چھٹیاں منسوخ

عام انتخابات تک الیکشن کمیشن کے افسروں اور ملازموں کی چھٹیاں منسوخ

 الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ وار تعطیلات میں بھی کھلے رہیں گے، عام انتخابات تک الیکشن کمیشن کے افسروں اور ملازموں کی ہفتہ، اتوار سمیت تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

جاری سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن ملازموں کی الیکشن تک ہفتہ وار و دیگر چھٹیاں ختم کردی گئیں، تمام اعلیٰ افسر سٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے، 19 گریڈ سے کم کے ملازمین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کوئی اور افسر الیکشن کمیشن کے ملازمین کو چھٹی دینے کا مجاز نہیں ہوگا، 23 دسمبر کو اجلاس میں بعض افسر اہم امور کی انجام دہی کیلئے غیر حاضر تھے، الیکشن کمیشن کے اہلکار اور افسر ہدایت پرسختی سے عملدرآمد کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --