190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری

190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف کیس میں شریک ملزمان کے اشتہارجاری کردیے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس کے شریک ملزمان شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاءالمصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جاری کیے گئے ہیں جو جوڈیشل کمپلیکس پر چسپاں کردیے گئے ہیں۔ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا ہے۔واضح رہےکہ نیب نے عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کا ریفرنس دائر کردیا ہے جس میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --