امریکا کی ریاست نیواڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص بھی مارا گیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس ویگاس میں واقع یونیورسٹی کے بیم ہال اور اسٹوڈنٹ یونین کے دفتر میں پیش آیا۔