آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا تیل ضائع

آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا تیل ضائع

راولپنڈی میں پرانے ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔آئل ٹینکر میں آگ کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمد ور فت معطل کر دی گئی، پولیس نے آگ پھیلنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف راستے بند کر دیئے، ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیموں کو موقع پر طلب کیا گیا۔

ریسکیو ٹیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ٹینکر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تیل بھی ضائع ہو گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --