قائداعظم نے اسرائیل کو مغربی طاقتوں کا ناپاک بچہ قرار دیا تھا، مفتی تقی عثمانی

قائداعظم نے اسرائیل کو مغربی طاقتوں کا ناپاک بچہ قرار دیا تھا، مفتی تقی عثمانی

مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیل شہریوں پر بمباری کے بجائے میدان میں حماس کا مقابلہ کرے۔مفتی تقی عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے جانبازوں نے آزادی، حریت کا موقع فراہم کیا، امت مسلمہ کو اتحاد کے ساتھ حماس کا ساتھ دینا چاہئے، امریکا سپرپاور نہیں اللہ سب سے بڑا ہے، اگر ہم متحد ہوگئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ باشعور مسلمانوں کی زبان پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ ہونا چاہئے، جنگ بندی ہمارا مطالبہ نہیں، فتح تک جنگ جاری رہے گی، فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات ہوتی ہے، ہمیشہ دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے، دو ریاستی حل قبول نہیں، ہم روز اول سے اسرائیل کے قیام کے خلاف ہیں۔قائداعظم نے اسرائیل کو مغربی طاقتوں کا ناپاک بچہ قرار دیا تھا، حماس کے مجاہد جہاد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --