حیدر آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی حیدر آباد سے ملحقہ علاقے جامشورو میں کی گئی، اس دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم نیشنل ٹرانسمیشن لائن اور ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن ہے، قبضے سے دستی بم برآمد کر لیا، دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔