نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔