گھانا کے ایک میڈیا ایگزیکٹیو نے کہا ہےکہ جاری عالمی میڈیا سربراہ اجلاس جس میں افریقی میڈیا کے کئی نمائندے اکٹھے ہوئے ہیں، چین-افریقہ تعاون کے بارے میں عالمی میڈیا کے اداروں کی آگاہی میں اضافہ کرے گا۔گھانا کی ایک معروف نیوز ویب سائٹ نیوز گھانا کے منیجنگ ڈائریکٹر راجر آگانا نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس افریقی میڈیا آؤٹ لیٹس کے لیے دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
چینی شہر گوانگ ژو میں پانچویں عالمی میڈیا سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے آگانا نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ گھل مل جانے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک حقیقی افریقہ اور ایک حقیقی چین کو جاننےسمیت یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ دونوں طرف کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کس طرح تعاون کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پہلوؤں میں چین-افریقہ تعاون نے پوری دنیا کے لیے ایک اچھی مثال قائم کی ہے اور اس لیے افریقی میڈیا کے طور پر ہم یہ سب بیان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ایک دوست ملک کی حیثیت سے تعاون کے لیے تیار ہے۔آگانا نے کہا کہ براعظم میں تجارت کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چینی کردار کی وجہ سے افریقہ کو چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے بہت زیادہ فائدہ ہواہے۔