دنیا کی چار بڑی نیوز وائر سروسز کے رہنماؤں نے تبدیلی کے اس دورمیں میڈیا کو درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی ہے۔شِنہوا نیوز ایجنسی، رائٹرز، دی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے رہنماؤں کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔شِنہواکے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں اس تقریب کی میزبانی کی۔
میڈیا صنعت کو نئی شکل دینے والی جدید ٹیکنالوجی اورصحافتی اخلاقیات کے چیلنج جعلی خبروں کے پھیلاو جیسے عوامل کا حوالہ دیتے ہوئے فو نے کہا کہ عالمی میڈیا کی صنعت ایک اہم تبدیلی سے گزر رہی ہے۔انہوں نے ورلڈ میڈیا سمٹ (ڈبلیو ایم سی) کے فریم ورک کے تحت چاروں اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی مکالمے اور تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔فو نے کہا کہ اس طرح کے مکالمے میں شامل ہو کر، ہم ایک دوسرے کو متاثر کر سکتے ہیں اور باہمی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔