ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے پیش نظر ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جارہی ہے، نادرا کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی، امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --