فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو سالانہ منانے کا مطالبہ کیا تھا۔
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی ایک انسانی تباہی کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 1.7 ملین افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔
انہوں نے جان بچانے والی امداد تک غیر محدود رسائی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔