مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا مستقبل میں بھی مل کر چلنے پر اتفاق

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا مستقبل میں بھی مل کر چلنے پر اتفاق

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔نوازشریف ملاقات کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مریم نواز، شہبازشریف، مریم اورنگزیب اور اسحاق ڈار بھی نوازشریف کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے ہمارے تنظیمی شہدا کے لیے بھی دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ آئندہ بھی مستقبل میں مل کر چلنا چاہیں گے، انتخابی مراحل کو بھی باہمی مفاہمت اور ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ بڑھائیں گے، مستقبل میں ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --