مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم حکومت بنانے کے لیے سیاسی جدوجہد کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نےمیڈیا سے گفتگو کی، اس دوران سوال کیاگیا کہ کیا آج فیصلہ ہو جائے گا؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اچھا ہو۔ میڈیا نے سوال کیا کہ بادی النظر میں لگ رہا ہےلولی لنگڑی حکومت ملے گی، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان شااللہ ہم کوشش کریں گے اور سیاسی جدوجہد کریں گےتاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں۔