موٹروے زیادتی کیس،پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور

موٹروے زیادتی کیس،پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور

عدالت نے سیالکوٹ موٹروے کیس میں پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور کر لی۔سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور شفقت کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لیا۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

-- مزید آگے پہنچایے --